Tameerewatan
tameerewatan

بلوچستان کے 5 اضلاع میں 13 کھلی کچہریاں، شہریوں نے مسائل کے انبار لگا دیے

سول انتظامیہ اور ایف سی بلوچستان کے زیرِ اہتمام اجتماعات میں شہریوں اور قبائلی عمائدین کی بھرپور شرکت، متعدد مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں عوامی مسائل کے حل اور شہریوں کو انتظامیہ تک براہِ راست رسائی فراہم کرنے کیلئے اگست 2026 کے دوران 13 کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا۔

سول انتظامیہ اور ایف سی بلوچستان کے زیرِ اہتمام ہونے والی ان کھلی کچہریوں میں مقامی شہریوں، قبائلی عمائدین اور مشران نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنے مسائل متعلقہ حکام کے سامنے رکھے۔

صحبت پور، بارکھان، سوئی، لورالائی اور ہرنائی سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں منعقدہ کھلی کچہریوں کے دوران شہریوں نے بنیادی سہولیات، انتظامی امور اور دیگر مقامی مسائل سے حکام کو آگاہ کیا۔

حکام نے شہریوں اور قبائلی عمائدین کی شکایات سنیں جبکہ متعدد معاملات پر متعلقہ افسران کو فوری اقدامات اور مسائل کے حل کیلئے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

مقامی افراد اور قبائلی مشران نے عوام اور انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطے کیلئے سول انتظامیہ اور ایف سی بلوچستان کے مشترکہ اقدام کو سراہا۔

انتظامیہ کے مطابق عوامی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے اور شہریوں کے مسائل کے بروقت حل کیلئے اس نوعیت کے اقدامات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More