Tameerewatan
tameerewatan

ستائیس ستمبر فیصلہ کن معرکہ، پی ٹی آئی دوبارہ اسلام آباد کا رخ نہیں کرسکے گی: خواجہ آصف

یہ پی ٹی آئی کی آخری کوشش ہوگی، ممکن ہے وہ اسلام آباد آئیں ہی نہ، پاکستان اب ایسی صورتحال کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا، وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے اسلام آباد مارچ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس
بار معاملہ فیصلہ کن ہوگا اور ان کے بقول اس کے بعد پی ٹی آئی دوبارہ اس انداز میں وفاقی دارالحکومت کا رخ نہیں کرسکے گی۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے اسلام آباد کو ”سومنات“ سے تشبیہ دینے والے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ایک اسلامی اور ایٹمی ریاست کا دارالحکومت ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کی آخری ایسی کوشش ہوسکتی ہے اور اس کے بعد وہ اس انداز میں اسلام آباد کا رخ نہیں کرسکے گی۔ انہوں نے یہ امکان بھی ظاہر کیا کہ پی ٹی آئی والے شاید اسلام آباد آئیں ہی نہ۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کررکھا ہے، جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کی آمدورفت میں خلل روکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک موجودہ حالات میں اس نوعیت کی صورتحال کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More