Tameerewatan
tameerewatan

وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم، سستا پیٹرول کیسے ملے گا؟ طریقہ سامنے آگیا

موٹر سائیکل، رکشا، چنگچی اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے مالکان کیسے فائدہ اٹھا سکیں گے؟ رجسٹریشن اور رعایتی پیٹرول حاصل کرنے کا مکمل طریقہ جاری

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی فیول ریلیف اسکیم کے تحت شہریوں کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے کی رعایت حاصل کرنے کا طریقہ کار جاری کردیا گیا ہے۔

اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے شہریوں کو موبائل فون سے REG لکھ کر اپنا شناختی کارڈ نمبر، گاڑی یا موٹر سائیکل کا رجسٹریشن نمبر، متعلقہ صوبہ اور گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ درج کرکے 9771 پر ایس ایم ایس کرنا ہوگا۔

رجسٹریشن کامیاب ہونے پر صارف کو تصدیقی پیغام موصول ہوگا۔ پیٹرول حاصل کرنے سے قبل 9771 پر TOK لکھ کر پیغام بھیجنے پر ٹوکن نمبر جاری کیا جائے گا، جسے متعلقہ پیٹرول پمپ پر دکھا کر رعایتی نرخ پر پیٹرول حاصل کیا جاسکے گا۔

اسکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشا اور چنگچی استعمال کرنے والوں کو ماہانہ 20 لیٹر جبکہ 800 سی سی تک گاڑی رکھنے والوں کو ماہانہ 30 لیٹر پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے کا ریلیف دیا جائے گا۔

حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث عام شہریوں، خصوصاً موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والوں پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More