Tameerewatan
tameerewatan

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات، لبنان نے پاکستان کا کردار سراہا

لبنانی وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف، سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

راولپنڈی: لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران لبنانی وزیر داخلہ نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس کے مثبت کردار کی تعریف کی۔

دونوں جانب سے پاکستان اور لبنان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور بالخصوص سیکیورٹی کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لبنان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں خطے میں پائیدار امن کے قیام اور باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More