حوثیوں نے سعودی عرب کے بڑے شہر پر قبضہ کرلیا
صنعا: یمن میں حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر کے انتہائی اہم ساحلی شہر موخا کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے، جس کے بعد دنیا بھر میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ اس پیش قدمی سے انہیں انتہائی حساس بین الاقوامی تجارتی گزرگاہ باب المندب کے قریب فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی ہے۔
رائٹرز کے مطابق یمنی حکومت کے تین اہم ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ موخا پر حوثیوں کا قبضہ ہو چکا ہے، جو کہ باب المندب کے بالکل قریب واقع ہونے کی وجہ سے ساحلی پٹی پر تزویراتی اہمیت رکھتا ہے۔ دوسری جانب حوثی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس پیش قدمی کے جواب میں سعودی فورسز نے یمن کے مختلف صوبوں تعز، حدیدہ، الجوف اور مارب میں گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران تقریباً 40 تباہ کن فضائی حملے کیے ہیں۔
عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ باب المندب بحیرہ احمر کے جنوبی سرے پر وہ نازک ترین گزرگاہ ہے جہاں سے خلیجی ممالک سے یورپ جانے والا کروڑوں ٹن تیل اور دیگر سامانِ تجارت گزرتا ہے۔ اگر حوثی اس راستے پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے تو عالمی توانائی کی سپلائی لائن کو ایسا کاری ضرب لگے گا جو پوری دنیا کو شدید معاشی بحران اور جنگ کی آگ میں جھونک سکتا ہے۔