ٹرمپ کا دنیا کو ہلا دینے والا اعلان، آبنائے ہرمز کا نام بدل کر ‘ٹرمپ اسٹریٹ’ رکھنے کا حکم
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی سب سے حساس ترین سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسے ‘ٹرمپ اسٹریٹ’ کہنے کی ہوش اڑا دینے والی تجویز پیش کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس کے شہر ڈلاس میں ریپبلکن پارٹی کے مڈٹرم کنونشن سے دھواں دھار خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور جنگ میں شاندار کامیابی حاصل کر رہا ہے، اور اس جنگ کے خاتمے کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں بھی شدید کمی دیکھنے کو ملے گی۔ امریکی صدر نے ڈھٹائی سے اعلان کیا کہ اس وقت امریکا آبنائے ہرمز کے ذریعے ہونے والی تمام تر تیل کی تجارت کو اپنے آہنی شکنجے میں جکڑے ہوئے ہے، اس لیے اس اہم سمندری گزرگاہ کا نام تبدیل کر کے باقاعدہ طور پر ‘ٹرمپ اسٹریٹ’ رکھا جانا چاہیے۔
ٹرمپ نے طنزیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ ایران کی اعلیٰ قیادت بھی آبنائے ہرمز کے اس نئے امریکی نام سے خوش ہوگی۔ سیاسی اور عسکری ماہرین کی جانب سے اس بیان کو ایران اور امریکا کے درمیان پہلے سے سلگتی ہوئی جنگ کو مزید ہوا دینے اور مشرق وسطیٰ میں ایک اور قیامت خیز بحران پیدا کرنے کی خطرناک کوشش قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ یہ دنیا کی وہ واحد گزرگاہ ہے جہاں سے کرہ ارض کی سب سے بڑی تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔