Tameerewatan
tameerewatan

کوئٹہ کی ماضی کی خوبصورتی واپس لانے کا بڑا فیصلہ

کوئٹہ کی ماضی کی خوبصورتی واپس لانے کا بڑا فیصلہ

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی ترقی، خوبصورتی، بنیادی سہولیات اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 12 منصوبے مکمل کیے جاچکے ہیں، جبکہ 7 منصوبوں پر کام جاری ہے اور مزید 5 نئے منصوبے بھی تجویز کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نئے منصوبوں پر بھی بلا تاخیر کام شروع کیا جائے اور ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور رفتار دونوں کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ بلوچستان کا چہرہ ہے، شہر کی ترقی، خوبصورتی اور بنیادی سہولیات کی بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ کوئٹہ کو جدید، خوبصورت اور بہتر سہولیات سے آراستہ شہر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ کی تاریخی شناخت اور ماضی کی خوبصورتی کی بحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اس لیے شہر کی تزئین و آرائش کے منصوبوں کو نتیجہ خیز بنایا جائے۔

انہوں نے سڑکوں، انفراسٹرکچر اور شہری سہولیات کی بہتری کے ساتھ شہر کی خوبصورتی پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ ترقیاتی کاموں میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کی ترقی محض تعمیراتی منصوبوں تک محدود نہیں بلکہ حکومت کا مقصد اسے ایک منظم، جدید اور خوبصورت صوبائی دارالحکومت بنانا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More