Tameerewatan
tameerewatan

وزیراعلیٰ بلوچستان کا پمز سانحے پر اظہارِ افسوس، متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی

وزیراعلیٰ بلوچستان کا پمز سانحے پر اظہارِ افسوس، متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پمز اسلام آباد میں پیش آنے والے المناک آتشزدگی کے واقعے میں نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ معصوم نومولود بچوں کا اس المناک سانحے میں جاں بحق ہونا انتہائی دلخراش اور پوری قوم کے لیے صدمے کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کربناک واقعے پر متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے جاں بحق بچوں کے والدین اور اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے دکھ اور کرب کو محسوس کرتے ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ معصوم بچوں کی جدائی کا غم ناقابلِ بیان ہے، اللہ تعالیٰ سوگوار والدین اور اہل خانہ کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر جمیل عطا فرمائے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں کو اپنی رحمت میں جگہ دے اور متاثرہ خاندانوں کو اس مشکل وقت میں حوصلہ اور استقامت عطا فرمائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More