Tameerewatan
tameerewatan

گنداواہ: کوٹڑہ پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد کا حملہ ناکام

گنداواہ: کوٹڑہ پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد کا حملہ ناکام

 گنداواہ میں کوٹڑہ پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد کا حملہ پولیس، اے ٹی ایف اور ایف سی کی بروقت کارروائی کے باعث ناکام بنا دیا گیا، تاہم فرار ہوتے ہوئے حملہ آوروں نے ایک خالی ریسٹ ہاؤس کو دھماکے سے تباہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق صبح تقریباً 9 بج کر 45 منٹ پر مسلح افراد 8 سے زائد موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر کوٹڑہ پولیس اسٹیشن پہنچے اور خودکار و بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی جھل مگسی پولیس، اے ٹی ایف اور ایف سی 151 ونگ کے اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کی، جس پر مسلح افراد پسپا ہو کر پولیس اسٹیشن کے پچھلے حصے کی جانب فرار ہو گئے۔ فرار کے دوران حملہ آوروں نے ایک خالی ریسٹ ہاؤس کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ عمارت تقریباً 8 ماہ قبل ایف سی اہلکاروں کے استعمال میں تھی، تاہم اس وقت غیر آباد تھی۔ واقعے کے بعد پولیس، اے ٹی ایف اور ایف سی کی جانب سے علاقے میں سرچ اور اسکیننگ کا عمل جاری ہے، جبکہ واقعے میں ہونے والے نقصان اور دیگر تفصیلات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More