گنداواہ جھل مگسی: محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے مشترکہ اجلاس منعقد
گنداواہ جھل مگسی (نامہ نگار ) ایس پی آفیس جھل مگسی بمقام ہیڈکوارٹر گنداواہ میں 17 جون 2026 کو محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور سیکیورٹی انتظامات کو مو¿ثر بنانے کے لیے ایف سی 151 ونگ جھل مگسی اور جھل مگسی پولیس کے درمیان ایک مشترکہ سیکیورٹی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی مشترکہ صدارت ایف سی 151 ونگ جھل مگسی کے کیپٹن عاقب علی اور ایس ڈی پی او/ڈی ایس پی جھل مگسی سرکل محمد یونس مگسی نے کی۔ اجلاس میں ایس ایچ او سی آئی اے محمد یوسف مگسی سمیت پولیس کے دیگر افسران اور اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ شرکائ کو تفصیلی سیکیورٹی بریفنگ دی گئی جس میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے، ہجوم کے مو¿ثر انتظام اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ایف سی اور جھل مگسی پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں پرامن ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور مو¿ثر تعاون کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔اجلاس میں خصوصی طور پر چوکس رہنے، اداروں کے درمیان قریبی تعاون کو فروغ دینے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے پیشگی اقدامات پر زور دیا گیا۔ شرکائ نے محرم الحرام کے تقدس، امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔