Tameerewatan
tameerewatan

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی کی چکی میں پستے عوام کے لیے ایک اور بری خبر آ گئی ہے جہاں وفاقی حکومت نے عوام کو مزید ریلیف دینے کے بجائے بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کر دیا ہے۔ نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) کی ماہ جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے بجلی 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس سے صارفین پر اربوں روپے کا اضافی مالی بوجھ لاد دیا گیا ہے۔
نیپرا کے اس فیصلے کے مطابق بجلی کی قیمت میں ہونے والے اس اضافے کا براہ راست اطلاق ماہ جولائی میں استعمال کیے گئے بجلی کے یونٹس پر ہوگا، اور یہ اضافی کٹوتی رواں ماہ کے بجلی کے بلوں میں صارفین سے زبردستی وصول کی جائے گی۔ پہلے ہی مہنگائی کے مارے عوام کے لیے اس ہوشربا اضافے نے گھروں کے بجٹ کو مکمل طور پر درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More