Tameerewatan
tameerewatan

پیٹرول بحران پر بڑا قدم، ’اسمارٹ لاک ڈاؤن‘ کی تیاری

دفاتر میں ہفتے کے صرف 4 روز کام، جمعہ سے اتوار تعطیل اور بازاروں کی 3 روزہ بندش سمیت مختلف تجاویز زیر غور، حتمی فیصلہ آج شام متوقع

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر وفاقی حکومت نے ایندھن کی کھپت اور نقل و حمل کم کرنے کے لیے ’پیٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن‘ نافذ کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے، جبکہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج شام متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ صورتحال اور اس کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا گیا، جس کے دوران ایندھن کی کھپت کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

زیر غور تجاویز میں سرکاری و نجی دفاتر میں ہفتے کے چار روز کام جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تعطیل شامل ہے۔ سرکاری ملازمین کو روٹیشن کی بنیاد پر دفاتر بلانے کے فارمولے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نقل و حمل میں کمی کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں کے اوقات محدود کرنے اور بازاروں کو ہفتے میں تین روز بند رکھنے کی تجویز بھی زیر غور آئی ہے۔

تاہم ان تجاویز پر ابھی حتمی منظوری نہیں دی گئی۔ پیٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ اور اس کی ممکنہ شرائط سے متعلق حتمی فیصلہ آج شام سامنے آنے کی توقع ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More