Tameerewatan
tameerewatan

صرف 3,028 روپے ماہانہ میں ای بائیک حاصل کریں: مریم نواز کا طلبہ کے لیے بڑا تحفہ

صرف 3,028 روپے ماہانہ میں ای بائیک حاصل کریں: مریم نواز کا طلبہ کے لیے بڑا تحفہ

لاہور میں طلبہ کے لیے سی ایم ای بائیک اسکیم فیز ٹو کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت آن لائن پورٹل کھول دیا گیا ہے۔ اسکیم کے پہلے دو روز کے دوران پنجاب بھر سے 4 لاکھ 32 ہزار طلبہ رجسٹریشن کرا چکے ہیں جبکہ 2 لاکھ 65 ہزار طلبہ کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، اور اب تک ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد طلبہ اپنی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں۔

طلبہ 4 اکتوبر تک آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ اسکیم کے لیے اہلیت کا معیار یہ ہے کہ امیدوار کے پاس پنجاب کا ڈومیسائل یا شناختی کارڈ ہو، وہ ایچ ای سی سے منظور شدہ سرکاری یا نجی تعلیمی ادارے کا ریگولر طالب علم ہو، اور اس کی عمر کم از کم 18 سال ہو۔ اس کے علاوہ لرنر یا موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا بھی لازمی ہے جبکہ ایک خاندان سے صرف ایک طالب علم ہی اس اسکیم سے مستفید ہو سکے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر طلبہ کے لیے ڈاؤن پیمنٹ مکمل طور پر معاف کر دی گئی ہے، اور حکومت پنجاب کی جانب سے سود اور انشورنس کی رقم بھی خود ادا کی جائے گی۔ بائیک حاصل کرنے والے طلبہ کو صرف 3,028 روپے ماہانہ قسط دینا ہوگی۔ اس کے علاوہ بائیک کے ساتھ ہیلمٹ اور سیفٹی راڈ بھی بالکل مفت فراہم کیے جائیں گے اور طلبہ کو دو روزہ ٹریننگ بھی دی جائے گی۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ درخواستوں کا عمل مکمل ہونے کے 6 ہفتوں کے اندر طلبہ کو ای بائیکس کی ترسیل یقینی بنائی جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More