امداد کا جھانسہ دے کر 50 سالہ خاتون سے اجتماعی زیادتی
پسرور کے علاقے تھانہ بڈیانہ کی حدود میں سرکاری یا مالی امداد کا جھانسہ دے کر پچاس سالہ خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق، ملزمان نے پہلے خاتون کو امداد دینے کا بہانہ بنایا اور پھر انہیں جوس میں کوئی نشہ آور چیز ملا کر پلا دی۔ ہوش و حواس معطل ہونے کے بعد ملزمان نے خاتون کو باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے محمد افضل، خوشی محمد اور اظہر اقبال نامی تینوں نامزد مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔