کوئٹہ میں ہنگامہ خیز پیشی، سابق پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض بڑی مشکل میں پھنس گئیں
کوئٹہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران ایک اہم اور سنسنی خیز پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں سابق پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کو سخت سکیورٹی حصار میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کوئٹہ کے جج سید علی مبین نے اس ہائی پروفائل کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے سرکاری و قانونی دلائل سننے کے بعد ڈاکٹر عائشہ فیض کو مزید تفتیش کے لیے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق سابق پولیس سرجن کے خلاف تین روز قبل سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جبکہ ان کے خلاف پیکا (PICA) ایکٹ کے تحت این سی سی آئی (NCCI) میں بھی الگ سے مقدمہ درج ہے۔ عدالت کی جانب سے ریمانڈ منظور ہونے کے بعد تفتیشی ٹیموں نے ملزمہ سے مزید سنسنی خیز انکشافات حاصل کرنے کے لیے گھیرا تنگ کر دیا ہے۔