Tameerewatan
tameerewatan

سونے کے بعد چاندی کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی، جانیے نئی قیمتیں

سونے کے بعد چاندی کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی، جانیے نئی قیمتیں

کراچی سمیت ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد خریداروں کے لیے سونا خریدنا قدرے آسان ہو گیا ہے۔ عالمی منڈی میں قیمتیں گرنے کے بعد مقامی سطح پر بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں پیر کے روز سونے کی قیمت میں 24 ڈالر فی اونس کی نمایاں کمی ہوئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4 ہزار 406 ڈالر فی اونس پر آ گئی۔ عالمی مارکیٹ کے اس براہ راست اثر کے نتیجے میں مقامی صرافہ بازاروں میں بھی ہلچل مچ گئی اور فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 400 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 63 ہزار 136 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 58 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ قیمت کم ہو کر 3 لاکھ 97 ہزار 64 روپے ہو گئی۔ سونے کے ساتھ ساتھ صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 39 روپے کی کمی ہوئی، جس سے نئی قیمت 7 ہزار 59 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی 34 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 51 روپے کی سطح پر آ گئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More