کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید 39 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 466 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی نرخ بڑھنے کے باعث پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہوگیا۔ فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 900 روپے اضافے سے 4 لاکھ 69 ہزار 136 روپے جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 344 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 2 ہزار 208 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب فی اونس چاندی کی قیمت 1 ڈالر 17 سینٹس اضافے سے 66 ڈالر 82 سینٹس ہوگئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 117 روپے اضافے سے 7 ہزار 161 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 100 روپے بڑھ کر 6 ہزار 139 روپے ہوگئی۔
ماہرین کے مطابق امریکی معاشی اعدادوشمار، بے روزگاری میں اضافہ، شرح سود سے متعلق توقعات اور مرکزی بینکوں کی جانب سے سونے کی خریداری قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔