Tameerewatan
tameerewatan

بھاگ میں صبح سویرے مسلح افراد کا بڑا حملہ

بھاگ میں صبح سویرے مسلح افراد کا بڑا حملہ

 بلوچستان کے علاقے بھاگ شہر میں صبح سویرے مسلح افراد کی جانب سے اچانک حملہ کر دیا گیا ہے، جہاں شہر کے مختلف حصوں میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، صبح تقریباً 6 بجے بڑی تعداد میں مسلح افراد شہر میں داخل ہوئے اور مختلف مقامات پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے بھاگ کے ایک پولیس تھانے اور بینک کو بھی اپنے نشانہ بنایا ہے۔ فائرنگ کا یہ سلسلہ تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کی وجہ سے پورے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ فی الحال اس حملے کے نتیجے میں کسی بھی جانی نقصان کی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والی فورسز صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اور جیسے ہی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی، خبر کو اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More