Tameerewatan
tameerewatan

اپنا گھر اسکیم،عوام کے لیے تاریخ کی سب سے بڑی خوشخبری

اپنا گھر اسکیم،عوام کے لیے تاریخ کی سب سے بڑی خوشخبری

اسلام آباد: وزیراعظم کی ’’اپنا گھر‘‘ اسکیم کے تحت شہریوں کے لیے گھر کی تعمیر اور خریداری کا خواب پورا کرنا مزید آسان ہوگیا ہے، کیونکہ اس اسکیم کے تحت فراہم کیے جانے والے مجموعی ہاؤسنگ فنانس کا حجم 313 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

مشیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق، جون 2026 سے اب تک اسکیم کے تحت 53 ہزار 100 سے زائد قرضے منظور کیے جا چکے ہیں۔ صرف دو ماہ کے قلیل عرصے میں منظور شدہ قرضوں کی تعداد میں 111 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو اس اسکیم کی مقبولیت اور عوام کی بڑھتی ہوئی ضرورت کا واضح ثبوت ہے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق، اسی مدت کے دوران 8 ہزار 700 سے زائد قرضے جاری کیے جا چکے ہیں جن میں 83 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ جاری کردہ مجموعی رقم 45 ارب روپے سے بڑھ چکی ہے، جس میں تقریباً 120 فیصد کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ہاؤسنگ فنانس میں اس تیزی سے تعمیراتی سرگرمیوں کو زبردست فروغ ملے گا، جس سے سیمنٹ، اسٹیل اور دیگر تعمیراتی اشیا کی طلب میں اضافہ ہوگا۔ اس عمل سے نہ صرف کاروباری سرگرمیاں وسیع ہوں گی بلکہ ملک بھر میں روزگار کے نئے اور شاندار مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More