Tameerewatan
tameerewatan

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی بڑی کوشش ناکام، 15 خوارجی ہلاک

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی بڑی کوشش ناکام، 15 خوارجی ہلاک

پاک افغان سرحد کے قریب ملک دشمن عناصر کی ایک بڑی سازش کو سکیورٹی فورسز نے بروقت اور دلیرانہ کارروائی کرتے ہوئے خاک میں ملا دیا ہے۔ بھارتی سرپرستی میں پلنے والے فتنۃ الخوارج کے 15 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جو پاکستان میں گھسنے کی ناپاک کوشش کر رہے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، ان دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کا یہ گھمسان کا رن پورے 36 گھنٹے تک جاری رہا۔ اس طویل اور فیصلہ کن آپریشن کے دوران ہمارے بہادر جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے تمام خوارجیوں کو ٹھکانے لگا دیا۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

فوجی ترجمان کی جانب سے دوٹوک الفاظ میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان حکومت ایک بار پھر دہشتگردوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے، جو اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں نبھانے سے منہ موڑ چکی ہے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کے امن و استحکام کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو ان کے انجام تک پہنچانے کے لیے کلیئرنس آپریشن پوری شدت سے جاری ہے، اور سرحدوں کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More