تختہ الٹ گیا، ریٹائرمنٹ سے 10 سال قبل جج کا اچانک مستعفی ہونا، ایوانِ عدل میں کہرام مچ گیا
ملکی عدالتی تاریخ کا ایک انتہائی ہلا دینے والا اور غیر متوقع واقعہ سامنے آگیا ہے جہاں لاہور ہائیکورٹ کے انتہائی اہم اور بااثر جج جسٹس راحیل کامران شیخ نے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر پورے قانونی نظام میں زلزلہ برپا کر دیا۔
سال 2036 تک اپنے منصب پر فائز رہنے والے اور معروف قانون دان اکرم شیخ کے لختِ جگر جسٹس راحیل کامران نے اچانک استعفیٰ دے کر رجسٹرار آفس کو بھیج دیا، جس کے بعد ایوانِ عدل میں کہرام مچ گیا ہے۔ لندن اسکول آف اکنامکس کے فارغ التحصیل اور بیرسٹر راحیل کامران کے اس طوفانی فیصلے نے بڑے بڑے قانون دانوں اور سیاسی پنڈتوں کو بھی گہرے صدمے میں ڈال دیا ہے کہ آخر ایسا کیا ہوا کہ انہوں نے مدت پوری ہونے سے ایک دہائی قبل ہی یہ تختہ الٹ دیا۔