Tameerewatan
tameerewatan

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک ہی روز کے دوران بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 11 ہزار 300 روپے کم ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ نرخ 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 688 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 262 روپے مقرر ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی سطح پر فی اونس سونا 113 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 315 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں ہونے والی اس بڑی کمی کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑے، جس کے نتیجے میں مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More