Tameerewatan
tameerewatan

بلوچستان کے سیاحتی مقامات کی قسمت بدلنے کی تیاری

بولان، خضدار، زیارت اور ہرنائی سمیت صوبے بھر میں سیاحتی سہولیات بہتر بنانے کے منصوبے جاری، 770 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی پر بھی خصوصی توجہ

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے کے قدرتی اور سیاحتی مقامات کو مزید پُرکشش بنانے اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو بہتر تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام تیز کردیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ سیاحت بلوچستان گہرام بخشی بلوچ کے مطابق بولان، خضدار، زیارت اور ہرنائی سمیت صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات پر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور بہتری کے منصوبے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شمالی بلوچستان کے خوبصورت سیاحتی مقامات پر آنے والے افراد کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ صوبے میں سیاحتی سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جاسکے۔

گہرام بخشی بلوچ کے مطابق بلوچستان کی تقریباً 770 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی سیاحت کے حوالے سے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے اور ساحلی علاقوں میں سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

انہوں نے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو بلوچستان کے خوبصورت اور قدرتی مقامات کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ قدرتی حسن اور منفرد سیاحتی مقامات سے مالا مال ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ سیاحت کا کہنا تھا کہ سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے سے نہ صرف بلوچستان کی خوبصورتی دنیا کے سامنے اجاگر ہوگی بلکہ مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More