Tameerewatan
tameerewatan

شدید بارشیں، سیلاب کا خطرہ؛ وزیراعظم کا ہنگامی حکم

شہباز شریف نے تمام اداروں کو مکمل تیار رہنے کی ہدایت کردی، متاثرہ علاقوں میں فوری امداد، سڑکوں اور پلوں پر آمدورفت بحال رکھنے کے لیے تمام وسائل استعمال کرنے کا حکم

اسلام آباد: ملک میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے تمام متعلقہ اداروں کو مکمل طور پر تیار رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹنے کی ہدایت کردی ہے۔

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وزیراعظم سے ملاقات کرکے جاری مون سون، متوقع شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے کیے گئے پیشگی انتظامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بارشوں سے متاثر ہونے والے علاقوں میں شہریوں کو فوری امداد اور ریلیف پہنچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو بارشوں کے دوران رابطہ سڑکوں اور پلوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور امدادی سامان کی بروقت ترسیل یقینی بنانے کے لیے باہمی رابطہ مزید مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو صوبائی اداروں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کا حکم دیا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی ممکن بنائی جاسکے۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ملک بھر میں متعلقہ اداروں کو ممکنہ ہنگامی موسمی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کے لیے تیار رکھا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More