Tameerewatan
tameerewatan

مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کواڈ کاپٹر کے ذریعے دہشت گردوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، کارروائی میں گاڑی مکمل تباہ، دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشنز جاری رکھنے کا عزم

مستونگ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشت گردوں کی ایک گاڑی کی نشاندہی کی گئی، جسے کواڈ کاپٹر کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے نتیجے میں گاڑی میں موجود کمانڈر نقیب سمیت تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کے زیر استعمال گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

ذرائع نے واضح کیا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More