Tameerewatan
tameerewatan

زیارت کراس کے قریب ڈی سی ہرنائی پر فائرنگ

زیارت کراس کے قریب ڈی سی ہرنائی پر فائرنگ

کوئٹہ: زیارت کراس کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے پروٹوکول اسکواڈ پر اچانک فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ڈی سی کے دو گن مین شدید زخمی ہو گئے۔

حملے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ فائرنگ کے اس دلخراش واقعے کے بعد کوئٹہ اور ہرنائی کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More