Tameerewatan
tameerewatan

سعودی عرب پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے: ولی عہد محمد بن سلمان

پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدہ خطے میں سلامتی کیلئے اہم قدم، اہم بحری گزرگاہوں کو سیاسی یا معاشی دباؤ کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے

ریاض: سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ سعودی عرب کو کسی خطرے یا حملے کا نشانہ بنایا گیا تو مملکت بھرپور اور مؤثر جواب دے گی۔

شوریٰ کونسل کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے کہا کہ مملکت خطے میں امن و استحکام اور اہم بحری راستوں کے تحفظ کیلئے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کررہی ہے۔

محمد بن سلمان نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کو علاقائی سلامتی اور بڑھتے ہوئے تنازعات کی روک تھام کیلئے اہم پیش رفت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی آبی گزرگاہوں کو سیاسی یا معاشی دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، جبکہ اہم بحری راستوں کی حفاظت کیلئے کثیر ملکی دفاعی بحری تعاون پر بھی کام کیا جارہا ہے۔

سعودی ولی عہد نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی کارروائیوں اور مسجد اقصیٰ سے متعلق صورتحال پر بھی سعودی عرب کا مؤقف دہرایا، جبکہ یمن میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More