Tameerewatan
tameerewatan

جماعت اسلامی کے حکومت سے مذاکرات،کون سے اہم مطالبات پیش

جماعت اسلامی کے حکومت سے مذاکرات،کون سے اہم مطالبات پیش

لاہور: جماعت اسلامی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پیٹرولیم لیوی کے خاتمے، آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی اور روٹی کی قیمت میں کمی سمیت تین اہم مطالبات پیش کردیے۔

ملک گیر ہڑتال کے دوران حکومتی وفد نے منصورہ میں جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کی۔ حکومتی وفد میں وفاقی وزیر احسن اقبال، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور خواجہ سلمان رفیق شامل تھے۔

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے مذاکرات میں مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی ختم کی جائے، آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی کی جائے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔ جماعت اسلامی نے روٹی کی قیمت کم کرنے کے لیے بھی مؤثر طریقہ کار بنانے کی تجویز دی۔

حکومتی کمیٹی نے مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی صورتحال کو مدنظر رکھ کر کرنا ہوگا۔ حکومتی نمائندوں کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق جماعت اسلامی کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے لیے قابلِ عمل تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کا احتجاج عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے ماہرین حکومتی ٹیم کے ساتھ اعداد و شمار کی بنیاد پر مزید مذاکرات کریں گے۔

جماعت اسلامی پیٹرولیم لیوی، مہنگی بجلی اور دیگر عوامی مسائل کے خلاف ملک گیر احتجاج اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کررہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More