Tameerewatan
tameerewatan

نوکری کا جھانسہ، 59 لڑکیاں فارم ہاؤس پہنچیں تو موبائل فونز سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں

کراچی میں انوکھی واردات، باس کی آمد کا بہانہ بنا کر تمام لڑکیوں کے موبائل جمع کیے گئے، ملزم فونز سے بھرا بیگ لے کر فرار، دو افراد گرفتار

کراچی: گڈاپ کے ایک فارم ہاؤس میں ملازمت کے نام پر بلائی گئی 59 لڑکیوں کے موبائل فونز لے کر ملزم فرار ہوگیا۔

متاثرہ لڑکیوں کو مبینہ طور پر 25 روزہ ایونٹ ایکٹیویٹی میں روزانہ 2 ہزار روپے، کھانے اور پک اینڈ ڈراپ کی سہولت کا وعدہ کرکے فارم ہاؤس لایا گیا تھا۔

وہاں لڑکیوں کو بتایا گیا کہ باس آنے والے ہیں اور موبائل فونز کی وجہ سے خلل پڑ سکتا ہے، جس پر تمام فون ایک جگہ جمع کرائے گئے۔ بعدازاں ایک شخص موبائل فونز سے بھرا بیگ لے کر فارم ہاؤس سے فرار ہوگیا۔

واقعے کے بعد متاثرہ لڑکیاں گڈاپ تھانے پہنچیں اور پولیس نے ان کے بیانات قلمبند کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس نے تازہ کارروائی میں فارم ہاؤس بک کرانے والے وقاص اور خاتون کوآرڈینیٹر نرگس کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ موبائل فون لے کر فرار ہونے والے ملزم ساحل سلمان کی تلاش جاری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More