سعودی عرب کا دشمن پاکستان کا دشمن، دفاع کیلئے ہر حد تک جائیں گے: وزیر دفاع خواجہ آصف
حوثیوں یا کسی دوسرے ملک کی جانب سے سعودی سلامتی کو خطرہ ہوا تو پاکستان دفاع کیلئے سامنے آئے گا، تمام دستیاب وسائل استعمال کریں گے، وزیر دفاع
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کی صورت میں پاکستان اس کے دفاع کیلئے سامنے آئے گا۔
خواجہ آصف کے مطابق خطرہ حوثیوں کی جانب سے ہو یا کسی دوسرے ملک کی طرف سے، سعودی عرب کی سکیورٹی کو چیلنج کرنے والے اقدام کے مقابلے میں پاکستان سعودی عرب کی مدد کیلئے موجود ہے۔
متعلقہ پوسٹس
وزیر دفاع نے کہا کہ یہ بات واضح ہونی چاہیے کہ سعودی عرب کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے اور ضرورت پڑنے پر پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال کرے گا۔
