Tameerewatan
tameerewatan

پاکستانی نوجوان نے 6 سال کی محنت سے اپنی مدد آپ کے تحت ہیلی کاپٹر تیار کرلیا

پاکستانی نوجوان نے 6 سال کی محنت سے اپنی مدد آپ کے تحت ہیلی کاپٹر تیار کرلیا

باجوڑ: خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان سبحان اللہ نے محدود وسائل کے باوجود 6 سال کی مسلسل محنت کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت ہیلی کاپٹر تیار کرلیا۔

سبحان اللہ کا کہنا ہے کہ بچپن ہی سے مشینیں بنانے کا شوق تھا۔ انہوں نے ابتدائی عمر میں موٹر سائیکل مکینک کا کام سیکھا، جس کے بعد مشینری اور مختلف آلات میں دلچسپی بڑھتی گئی اور انہوں نے ہیلی کاپٹر بنانے پر کام شروع کردیا۔

نوجوان کے مطابق ہیلی کاپٹر کی تیاری کے لیے ضروری پرزہ جات اور دیگر سامان حاصل کرنے کے لیے انہیں لاہور، تیمرگرہ اور پشاور سمیت مختلف شہروں کے سفر کرنا پڑا، جبکہ اس دوران انہیں کئی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

حکام کی جانب سے سبحان اللہ کو 6 ستمبر کو باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس میں ہیلی کاپٹر کا آزمائشی مظاہرہ کرنے کا موقع دینے کا کہا گیا ہے۔ حکام کے مطابق کامیاب تجربے کے بعد ہیلی کاپٹر کو اڑانے کی اجازت دینے پر غور کیا جائے گا۔

سبحان اللہ کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے تعاون اور سہولیات فراہم کی جائیں تو وہ مستقبل میں اس سے بھی بڑے اور جدید منصوبوں پر کام کرسکتے ہیں۔ ان کے مطابق ایک ہیلی کاپٹر تیار کرنے کے تجربے کے بعد اب وہ اسی نوعیت کا دوسرا ہیلی کاپٹر مختصر وقت میں تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس پورے سفر میں ان کے اہلخانہ نے بھرپور حوصلہ افزائی کی اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا۔

سبحان اللہ کا تعلق باجوڑ کے محنت کش خاندان سے ہے۔ ان کے خاندان کے افراد موسم کے دوران پنجاب جاکر چپل فروخت کرتے ہیں اور اسی ذریعے سے روزگار حاصل کرتے ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More