پاکستان کے سب سے بڑے نیٹ ورکس کی بڑی خبر
ٹیلی کمیونیکیشن کے میدان میں یوفون اور ٹیلی نار پاکستان نے ایک بار پھر شاندار کامیابی کا پرچم لہراتے ہوئے مارکیٹنگ کے باوقار ’ڈریگنز آف پاکستان 2026‘ ایوارڈز میں مجموعی طور پر 9 اعزازات اپنے نام کر لیے ہیں۔
مختلف تخلیقی مہمات، ڈیجیٹل جدت، میڈیا، پبلک ریلیشنز، کانٹینٹ کریئیشن اور کم بجٹ منصوبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں اداروں نے 2 گولڈ، 2 سلور اور 5 بلیک ڈریگنز ایوارڈز حاصل کیے۔
یوفون نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کل 5 ایوارڈز اپنے نام کیے۔ کمپنی کی مشہور مہم ’بابر اعظم کا گمشدہ فون، ڈیٹا بہت ہے‘ نے پبلک ریلیشنز اور مارکیٹنگ کے زمرے میں 2 گولڈ ڈریگن جبکہ میڈیا کی کیٹیگری میں بلیک ڈریگن کا اعزاز حاصل کیا۔ اس کے علاوہ ’سپر 5‘ مہم پر میڈیا کیٹیگری میں سلور ڈریگن اور ’5 جی لانچ: اِٹز مور دین جسٹ اسپیڈ‘ پر ڈیجیٹل کیٹیگری میں بھی سلور ایوارڈ دیا گیا۔
دوسری جانب ٹیلی نار پاکستان نے بھی میدان مارتے ہوئے 4 بلیک ڈریگنز ایوارڈز جیت لیے۔ ٹیلی نار کو جن مہمات پر اعزازات سے نوازا گیا ان میں ’کامک فیڈز‘ (کانٹینٹ کریئیشن)، ’ٹینشن کو اسمیش کرو‘ (ڈیجیٹل)، ’کراچی کا کنکشن‘ (اسمال بجٹ) اور ’انفلوئنسر ٹیکٹیکل کیمپینز‘ (پبلک ریلیشنز) شامل ہیں۔
پی ٹی ایم ایل کے چیف کمرشل آفیسر سید عاطف رضا نے اس تاریخی کامیابی پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام اعزازات دراصل ہماری ٹیموں اور پارٹنرز کی دن رات کی محنت اور لگن کا اعتراف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ساتھ 9 ایوارڈز جیتنا کمپنی کے لیے ایک بہت بڑا سنگ میل ہے۔