Tameerewatan
tameerewatan

پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

اوگرا کی عوام پر ایک اور کاری ضرب، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نئے نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپیہ 8 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس ظالمانہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 87 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 370 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

دوسری جانب اس مہنگائی کے طوفان پر سیاسی حلقوں اور عوام کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے دوٹوک الفاظ میں وارننگ دی ہے کہ اگر پیٹرولیم لیوی فی الفور واپس نہ لی گئی تو عوام چونٹیوں کی طرح اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ راتوں رات ہونے والے اس اضافے نے پہلے ہی مہنگائی کے ستائے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور چاروں طرف تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More