Tameerewatan
tameerewatan

ایران جنگ اختتام کے قریب؟ ٹرمپ نے بڑا اشارہ دے دیا

امریکی صدر نے جنگ کے خاتمے کی امید ظاہر کردی، آئندہ ہفتے خلیجی ممالک کے رہنماؤں سے اہم ملاقات بھی متوقع

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ اب اختتام کے قریب پہنچ رہی ہے، تاہم تقریباً سات ماہ سے جاری تنازع کے خاتمے کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جنگ اب اپنے اختتامی مرحلے کی جانب بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران کسی معاہدے تک پہنچنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

دوسری جانب Axios کے مطابق ٹرمپ آئندہ منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات میں ایران جنگ اور تنازع کے خاتمے کے بعد خطے سے متعلق امریکی حکمت عملی زیرِ بحث آنے کی توقع ہے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔

جنگ ساتویں ماہ میں داخل ہوچکی ہے اور اس کے مستقل خاتمے کی صورت حال بدستور غیر یقینی ہے۔ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث خلیجی ممالک بھی جنگ کے بعد ممکنہ سیاسی، سیکیورٹی اور معاشی اثرات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More