آواران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بدرنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، ہلاک افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد، سیکیورٹی ذرائع
آواران: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے بدرنگ میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی، جس میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور حالیہ آپریشنز میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز صوبے میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔