Tameerewatan
tameerewatan

کیا سولر پینلز سستے ہو گئے؟ مارکیٹ میں نئے ریٹس آتے ہی خریداروں کی موجیں لگ گئیں

کیا سولر پینلز سستے ہو گئے؟ مارکیٹ میں نئے ریٹس آتے ہی خریداروں کی موجیں لگ گئیں

اسلام آباد: پاکستان کی سولر مارکیٹ میں پینلز کی قیمتیں مجموعی طور پر مستحکم ہیں، تاہم مختلف کمپنیوں، ماڈلز اور مقامی مارکیٹ کے باعث نرخوں میں معمولی فرق برقرار ہے۔

دستیاب مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق 585 واٹ سولر پینل کی قیمت تقریباً 25 ہزار سے 28 ہزار روپے کے درمیان بتائی جا رہی ہے، جبکہ 590 واٹ پینل مختلف مارکیٹوں میں 27 ہزار سے 31 ہزار روپے تک فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب جدید ٹیکنالوجی کے حامل 600 سے 620 واٹ N-Type بائی فیشل پینلز کے نرخ تقریباً 28 ہزار سے 31 ہزار روپے تک دیکھے جا رہے ہیں، جبکہ اعلیٰ معیار کے بعض پریمیم برانڈز اور زیادہ واٹ والے پینلز اس حد سے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ سولر پینلز کی قیمتوں کا انحصار برانڈ، ٹیکنالوجی، پاور آؤٹ پٹ، درآمدی اخراجات اور شہر جیسے عوامل پر ہوتا ہے جبکہ Tier-1 پینلز کے فی واٹ نرخ تقریباً 39 سے 46 روپے تک رپورٹ کیے گئے ہیں۔ ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ خریداری کے وقت صرف کم قیمت کو ترجیح نہ دی جائے بلکہ ٹیکنالوجی، اصل سیریل نمبر، وارنٹی اور کارکردگی کو بھی پرکھا جائے، کیونکہ نرخ مارکیٹ کی صورتحال اور دستیابی کے مطابق تبدیل ہو سکتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More