Tameerewatan
tameerewatan

پاکستان کے کس شہر میں سولر سب سے سستا مل رہا ہے؟جانیے

لوٹ سیل شروع، پاکستان کے کس شہر میں سولر سب سے سستا مل رہا ہے؟جانیے

 ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں شہر کے لحاظ سے فرق برقرار ہے۔ 16 جولائی 2026 کو جاری ہونے والی تازہ مارکیٹ اپ ڈیٹ کے مطابق کراچی میں اے گریڈ ڈاکیومنٹڈ سولر پینلز کی قیمت دیگر بڑے شہروں کے مقابلے میں نسبتاً کم ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور میں قیمتیں قدرے زیادہ ہیں۔

ماہرین کے مطابق قیمتوں میں فرق کی بڑی وجوہات ٹرانسپورٹ لاگت، مقامی طلب، سپلائی اور مختلف شہروں کی مارکیٹ صورتحال ہیں۔ بہتر نرخ حاصل کرنے کے لیے صارفین کو اپنے شہر کی تھوک مارکیٹ یا مجاز سولر ڈیلرز سے خریداری کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

معروف سولر مارکیٹوں میں کراچی کی صدر مارکیٹ، لاہور کی ہال روڈ اور راولپنڈی کی کالج روڈ شامل ہیں، جہاں مختلف برانڈز کے سولر پینلز مسابقتی قیمتوں پر دستیاب ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض سولر کمپنیاں مارکیٹ ریٹ کے مقابلے میں نسبتاً زیادہ قیمت وصول کرتی ہیں، اس لیے خریداری سے قبل مختلف دکانوں سے نرخ معلوم کرنا مفید رہتا ہے۔

شہر قیمت (روپے فی واٹ)
کراچی 37 سے 43 روپے
لاہور 38 سے 44 روپے
ملتان 38 سے 44 روپے
راولپنڈی 39 سے 45 روپے
فیصل آباد 39 سے 44 روپے
اسلام آباد 40 سے 46 روپے
کوئٹہ 40 سے 45 روپے
پشاور 40 سے 45 روپے
شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More