Tameerewatan
tameerewatan

سرفراز بگٹی کی دہشت گردوں کو دوٹوک اور آخری وارننگ

سرفراز بگٹی کی دہشت گردوں کو دوٹوک اور آخری وارننگ

قلات اور بھاگ کچھی میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی کامیاب کارروائیوں پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرأت کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائیوں نے دشمن کے تمام مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے کے کونے کونے میں امن کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام ادارے ایک جٹ ہیں۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ دہشت گرد عناصر کسی بھی صورت بلوچستان کے روشن مستقبل، ترقی اور خوشحالی کے سفر کو روک نہیں سکتے۔ حکومت نے امن دشمنوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنا رکھی ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ بلا تعطل جاری رہے گی۔

بھاگ کچھی میں پولیس اور اے ٹی ایف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے سیکیورٹی ادارے ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، جن کی شاندار کامیابیوں سے عوام کا اعتماد مزید مستحکم ہوا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ صرف اداروں کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ جنگ ہے، اور عزمِ استحکام کے تحت ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے آپریشنز میں حصہ لینے والے تمام افسران اور جوانوں کے حوصلے کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم اپنے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More