Tameerewatan
tameerewatan

گڈانی میں تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی، 74 ارب روپے کی آئس پکڑی گئی

گڈانی میں تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی، 74 ارب روپے کی آئس پکڑی گئی

 بلوچستان کے علاقے گڈانی میں ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس ساؤتھ زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ ایک ہزار 13 کلو گرام آئس (کرسٹل میتھ) برآمد کرلی، جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 74 ارب 19 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق کارروائی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی اور چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کی ہدایات، جبکہ سیکرٹری ایکسائز زفر علی بخاری کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس ساؤتھ زون محمد زمان کی نگرانی میں کی گئی۔

حکام کے مطابق گڈانی میں کی جانے والی یہ کارروائی گزشتہ دو سال کے دوران ساحلی علاقوں میں منشیات کے خلاف جاری آپریشنز کی کڑی ہے۔ اس دوران مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 1,638 کلو آئس، 620 کلو چرس اور غیر ملکی شراب کی 27,543 بوتلیں و کینز ضبط کیے گئے۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق گزشتہ دو سال کے دوران منشیات کے کاروبار سے منسلک عناصر کو 133 ارب 56 کروڑ روپے سے زائد کا مالی نقصان پہنچایا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس محمد زمان نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے اور ملک کی ساحلی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے محکمہ اپنی کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More