Tameerewatan
tameerewatan

صرف 3 ہزار روپے ماہانہ قسط پر ای بائیک حاصل کریں

صرف 3 ہزار روپے ماہانہ قسط پر ای بائیک حاصل کریں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے طلبہ کے لیے الیکٹرک بائیک اسکیم میں ڈاؤن پیمنٹ ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ماہانہ قسط تقریباً 3 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔

حکومت پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پیمنٹ وصول کرنے کی سفارش مسترد کردی، جبکہ ماہانہ قسط کے علاوہ دیگر واجبات بھی طلبہ سے نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ای بائیک پر عائد انٹرسٹ اور انشورنس کی رقم حکومت پنجاب ادا کرے گی۔

اس اسکیم کے تحت پنجاب کے طلبہ کو ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد ای بائیکس فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے اسی ہفتے ای بائیک اسکیم کا آن لائن پورٹل کھولنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

اجلاس میں اسکیم کا دائرہ کار مزید بڑھاتے ہوئے سرکاری ملازمین، مختلف محکموں اور ڈیلیوری بوائز کو بھی اس میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ عمران سکندر بلوچ نے اجلاس کو اسکیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بتایا گیا کہ طلبہ کو ای بائیک کے ساتھ ہیلمٹ اور سیفٹی راڈ بھی مفت فراہم کیے جائیں گے، جبکہ موٹر سائیکل میں لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹری نصب ہوگی۔

اسکیم میں شامل ہونے والے طلبہ کو ڈرائیونگ کے لیے دو روزہ تربیت بھی مفت فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اہل قرار پانے والے طلبہ کو زیادہ سے زیادہ چھ ہفتوں کے اندر ای بائیکس فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات مکمل کیے جائیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More