Tameerewatan
tameerewatan

سریاب تا کچلاک منصوبہ صرف 120 دن میں مکمل

سریاب تا کچلاک منصوبہ صرف 120 دن میں مکمل

کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف کے وژن اور پاکستان ریلوے و حکومتِ بلوچستان کے اشتراک سے ’سریاب تا کچلاک ریلوے منصوبہ‘ ریکارڈ 120 دنوں میں مکمل کر لیا گیا ہے۔ 3 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے اس منصوبے کا مقصد صوبے میں عوام کو جدید، محفوظ اور آسان سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

منصوبے کی اہم خصوصیات اور کام:

32 کلومیٹر ٹریک کی اپ گریڈیشن: سریاب تا کچلاک روٹ پر 32 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کی مکمل بحالی کے ساتھ ساتھ ٹریک کے پشتوں کو محفوظ بنانے کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

جدید ٹرن ٹیبلز کی تنصیب: سریاب اور کچلاک ریلوے اسٹیشنز پر نئے ٹرن ٹیبلز کی تعمیر، تنصیب اور کمیشننگ کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔

اسٹیشنز کی تعمیر و بحالی: سریاب، کچلاک، شیخ ماندا، بلیلی، کوئٹہ اور لورِ کراز ہالٹ اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن مکمل کر کے مسافروں کے لیے سہولیات کو بہتر بنایا گیا ہے۔

G.O.R ہالٹ کی سولرائزیشن: G.O.R ہالٹ اسٹیشن کی مکمل تعمیر نو کی گئی ہے، جہاں سولر سسٹمز، برقی کام، اور مسافروں کے لیے نئے فرنیچر و بینچز کی تنصیب شامل ہے۔

جناح پیپلز ٹرین کی جلد آمد: حکام کے مطابق اس جدید انفراسٹرکچر کی تکمیل کے بعد اب جلد ہی اس روٹ پر ’جناح پیپلز ٹرین‘ کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا، جس سے مقامی آبادی کو سفر کی بہترین سہولت میسر آئے گی۔

وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو جدید اور آسان سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے اور یہ منصوبہ وزیراعظم کے جامع ترقیاتی وژن کی عملی تعبیر ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More