Tameerewatan
tameerewatan

زیارت ایک بار پھر جل اٹھا،پولیس چوکی اور کسٹم ویئر ہاؤس پر بڑا حملہ

زیارت ایک بار پھر جل اٹھا: پولیس چوکی اور کسٹم ویئر ہاؤس پر بڑا حملہ

کوئٹہ کے قریب پشین میں زیارت کراس پر رات گئے مسلح افراد کے حملے کے بعد شدید فائرنگ اور آگ کے نذر ہونے والی گاڑیوں کا دردناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پولیس چوکی اور کسٹم ویئر ہاؤس کو اچانک نشانہ بنایا، جس سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

اس افسوسناک واقعے میں 5 اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ تھمتے ہی حملہ آوروں نے ویئر ہاؤس میں کھڑی گاڑیوں کو آگ لگا دی جس سے وہاں کھڑی گاڑیاں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔ اطلاع ملتے ہی پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیموں اور 12 ایمبولینسوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور کولنگ کا عمل شروع کیا۔ تمام لاشوں اور زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر بڑا کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More