Tameerewatan
tameerewatan

ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک، 2 افسران سمیت 6 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک، شہداء میں 23 سالہ کیپٹن ابوذر فاروق، 22 سالہ لیفٹیننٹ شیراز بابر اور 4 جوان شامل

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ پاک فوج کے دو افسران سمیت 6 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20 ستمبر کو ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے کے دوران دستوں کی قیادت کرنے والے 23 سالہ کیپٹن ابوذر فاروق اور 22 سالہ لیفٹیننٹ شیراز بابر نے چار دیگر جوانوں کے ہمراہ جام شہادت نوش کیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگو میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More