Tameerewatan
tameerewatan

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کرپٹ وزراء اور سیکرٹریز کے خلاف انتہائی خوفناک اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کرپٹ وزراء اور سیکرٹریز کے خلاف انتہائی خوفناک اعلان

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ صوبے میں کسی بھی نوجوان کی نوکری ہرگز فروخت نہیں ہونے دی جائے گی اور نوکریوں کی خرید و فروخت ثابت ہونے پر متعلقہ وزیر اور سیکرٹری کو بھی عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہوگا۔

سیکرٹریز کمیٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے تمام سیکرٹریز سے اللہ کو حاضر و ناظر جان کر حلف لیا کہ وہ غریب اور مستحق نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکا نہیں پڑنے دیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ روزِ اول سے ان کا یہ مؤقف ہے کہ کوئی نوکری نہیں بکے گی اور اس معاملے پر کابینہ ارکان اور چیف سیکرٹری سمیت تمام متعلقہ حکام ایک ہی پیج پر ہیں۔

اجلاس کے دوران محکمہ جنگلات میں بھرتیوں کے حوالے سے موصول ہونے والی بے ضابطگیوں کی شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیا اور تنبیہ کی کہ جرم ثابت ہونے پر کوئی کردار بچ نہیں پائے گا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ریکروٹمنٹ کمیٹیوں پر کڑی نظر رکھی جائے کیونکہ نوجوانوں کے حقوق اور میرٹ پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More