روزنامہ جنگ کوئٹہ کے چیئرمین ایڈیٹوریل کمیٹی سید خلیل الرحمٰن انتقال کرگئے
کوئٹہ :روزنامہ جنگ کوئٹہ کے چیئرمین ایڈیٹوریل کمیٹی اور بزرگ صحافی سید خلیل الرحمان علالت کے باعث انتقال کر گئے۔ مرحوم حاجی سید سمیع الرحمان، حاجی سید شفیق الرحمان، سید نجم الثاقب، سید بہادر شاہ، سید احمد علی اور سید رضوان الرحمان کے بھائی، جبکہ منصور علی اور مبشر علی کے برادرِ نسبتی تھے۔ وہ سید طیب خلیل اور سید سلمان خلیل کے والد ، سید کامران سمیع اور سید عبداللہ سمیع کے تایا تھے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ اور تدفین بدھ 9ستمبر کو صبح 9 بجے ای ایم ای سیکٹر ای بلاک لاہور میں ہوگی گی۔ جبکہ فاتحہ خوانی بدھ 9 ستمبر سے انکی رہائش گاہ پٹیل روڈ کوئٹہ یاسین ہسپتال کے قریب ملحقہ گلی میں ہوگی۔ سید خلیل الرحمان نے نصف صدی سے زائد عرصے تک اخباری صنعت میں خدمات انجام دیں۔ وہ روزنامہ جنگ کوئٹہ سے طویل عرصہ وابستہ رہے اور ادارے میں مختلف اہم ذمہ داریاں نبھائیں۔ اس کے علاوہ وہ کوئٹہ پریس کلب اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی سرگرمیوں میں بھی بھرپور کردار ادا کرتے رہے اور صحافتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ متحرک رہے۔