شناختی کارڈ بنانا اب بچوں کا کھیل، نادرا ایپ میں وہ طاقتور فیچرز آگئے جو کسی کو معلوم نہیں
نادرا نے شہریوں کی زندگی بدلنے والا اعلان کرتے ہوئے پاک آئیڈینٹیٹی ایپ کا نیا ورژن لانچ کر دیا ہے، جس کے بعد اب دفاتر کے چکر کاٹنے اور گھنٹوں قطاروں میں کھڑے ہونے کا عذاب ہمیشہ کے لیے ختم ہو گیا ہے۔
نئے ورژن کے تحت اب کوئی بھی شہری گھر بیٹھے ملک بھر کے کسی بھی نادرا دفتر میں اپنی مرضی کے وقت کی پیشگی بکنگ کر سکتا ہے۔ مقررہ وقت پر پہنچ کر بغیر کسی انتظار کے کام نپٹایا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ ایپ میں کئی حیرت انگیز ڈیجیٹل سہولیات بھی شامل کی گئی ہیں جن میں ایف آئی اے کو آن لائن شکایت درج کرانا، خاندانی ریکارڈ کی درستگی اور دستخط اپ لوڈ کرنے جیسے زبردست فیچرز موجود ہیں۔ نادرا کا یہ قدم عوام کے لیے کسی بڑے معجزے سے کم نہیں۔