پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا، جس کے بعد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 5 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 398 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت 367 روپے 75 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر مقرر کی تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 11 ستمبر 2026 سے ہوگا۔