Tameerewatan
tameerewatan

مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ، عوام کو جھٹکا

مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ، عوام کو جھٹکا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت مٹی کے تیل کی قیمت میں 20 روپے 56 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 307 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ اس اضافے سے ان علاقوں کے صارفین شدید متاثر ہوں گے جہاں گیس دستیاب نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ میں بھی 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 5 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔ دوسری جانب حکومت نے پٹرول کے صارفین کو ریلیف دیتے ہوئے قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 345 روپے 87 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ قیمتوں میں اس ردوبدل کا براہِ راست اثر روزمرہ کے اخراجات اور ٹرانسپورٹ پر پڑے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More