Tameerewatan
tameerewatan

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 200 روپے فی تولہ کمی ہوئی تھی ، آج سونا مزید سستا ہو گیا ہے۔

آج سونے کے نرخ میں 2300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 52 ہزار 936 روپے کا ہو گیا ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت 2070 روپے کم ہونے سے نئی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 615 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر سستا ہونے سے فی اونس سونے کی قیمت 4305 ڈالر ہو گئی ہے۔ ملک میں چاندی کی قیمت 144 روپے کم ہونے سے فی تولہ قیمت 7359 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں، جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 75 ڈالر پر پہنچ گئی ہے، برطانوی خام تیل 77 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے،متحدہ عرب امارات کا مربن تیل 74 ڈالر فی بیرل میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More