Tameerewatan
tameerewatan

فیفا ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں شکست، تیونس نے ہیڈ کوچ کی چھٹی کردی

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اپنے پہلے میچ میں شکست کے بعد افریقی فٹبال ٹیم تیونس نے اپنے ہیڈ کوچ صابری لاموشی کو برطرف کردیا۔

میکسیکو میں کھیلے گئے گروپ ایف کے اس میچ میں اتوار کو سوئیڈن نے تیونس کو 1-5 سے شکست دے دی تھی۔

تاہم اب برطانوی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ تیونس فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق فرانسیسی کوچ کا معاہدہ “باہمی رضامندی” سے ختم ہوگیا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کوچ ہروے رینارڈ کو ورلڈ کپ کے اختتام تک نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں لاموشی پہلے کوچ بن گئے جنہیں ایک میچ کے بعد ہی عہدے سے ہٹایا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More